دہشتگرد کسی بھی جماعت سے ہوں ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، سنی تحریک کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی

پیر 6 اپریل 2015 21:29

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی نے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی بھی جماعت سے ہوں ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے لیکن سندھ حکومت اس کا الٹ ہے رینجرز سیاسی دہشتگردوں کو گرفتار کرتی ہے آج تک ایک دہشتگرد کو نہ تو سزا ہوئی ہے بلکہ ان کے ماسٹر مائنڈ میڈیا پر ان کا دفاع کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی آفس میں کنوینر رضوان قادری خان محمد مغیری، کاشف قادری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں