سکھر نو یں اور دسویں کے امتحانی مرکز پر چھا پے ، کئی امیدوارنقل کر تے ہو ئے رنگے ہا تھوں پکڑے گئے

جمعرات 9 اپریل 2015 20:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)سکھر تعلیمی بو رڈ کے زیر انتظام نو یں اور دسویں جما عت کے سالا نہ امتحا نا ت جا ری ، بورڈچیئرمین کی ٹیم کے ہمراہ روہڑی کے مرکز پر چھا پے ،نقل کر تے ہو ئے کئی امیدوار رنگے ہا تھوں پکڑ لیا، کئی امیدواروں کو مو بائل فون رکھنے پر مر کز سے نکا ل دیا گیاتفصیلات کے مطابق سکھر تعلیمی بو رڈ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جما عت کے سا لا نہ امتحا نا ت جا ری ہیں آج تیسرے روز سکھر ، گھوٹکی ، خیرپور، اور نو شہروفیروز کے دو سو دس امتحا نی مراکز میں نویں جما عت کا با ئیلوجی ، جنرل میتھا میٹکس کا پرچہ لیا گیا جس کے دوران سکھر بو رڈ کے چیئرمین سید مجتبی ٰ شاہ کی سر براہی میں ایک ٹیم نے روہڑی ہا ئی اسکول میں قائم امتحا نی مر کز پر چھا پہ ما را اور وہاں پر کئی امیدوار وں کو گا ئیڈون اور سالڈ پیپروں کی مدد سے پرچہ حل کر تے ہو ئے رنگے ہا تھوں پکڑ لیا جبکہ امتحان کے دوران مو با ئل فون رکھنے پر بھی کئی امیدواروں سے پرچے لے کر ان کو امتحا نی مر کز سے با ہر نکا ل دیا گیا اسی طرح بو رڈ کی ٹیموں نے سکھر کے دیگر امتحا نی مراکز پر چھا پے ما رے اور امیدواروں کو نقل کرتے ہو ئے پکڑا اور امتحا نی مراکز سے با ہر نکال دیاواضع رہے کہ امتحانی مراکز کے باہر امیدواروں کو نقل کرانے کیلئے ان کے عزیز و اقارب و دوستوں کی بڑی تعداد جمع تھی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں