سکھر،محکمہ پولیس سے معذور افراد کاکوٹہ ختم کرنے کیخلاف ڈس ایبل اتحاد سوشل ویلفیئر کا احتجاج

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) محکمہ پولیس میں معذور کوٹہ سسٹم ختم کئے جانے والے عمل کے خلاف معذور افراد کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے ڈس ایبل اتحاد سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے کی قیادت شاہنواز کا ندھڑو، غلام رسول درانی ، طالب ملاح و دیگر نے رہنماؤں و معذوروں نے سندھ حکومت کیخلاف فلک شگاف نعرے با زیکہا کہ ہر حکو مت ملازمتوں میں معذروں کے لیے کوٹی تو مختص کر تی ہے مگر افسوس ہے کہ اس وقت تک اس پر کوئی عمل نہیں ہوا مو جو دہ حکو مت نے بھی ملازمتوں میں کو ٹہ تو رکھا ہے مگر وہ کو ٹہ بجا ئے معذوروں کو دینے کے سیا سی سفارش پر لو گوں کی دی جا رہی ہے جو معذوروں کے ساتھ زیا دتی ہے جس کی وجہ سے سندھ کے سیکڑوں معذوروں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے انہوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر توجہ دے کر ملازمتوں میں مختص کو ٹے پر معذوروں کو بھرتی کر کے ان میں پھیلنے والے احساس محرومی کا خاتمہ کر ے،

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں