سکھر تعلیمی بو رڈ نویں اور دسویں جما عت کے سا لا نہ امتحا نات میں نقل روکنے میں ناکام

بدھ 15 اپریل 2015 19:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء)سکھر بو رڈ نویں اور دسویں جما عت کے سا لا نہ امتحا نات میں نقل کو روکنے میں ناکام ، تمام اقدامات ریت کا ڈھیر ثابت ، امتحا نی سینٹروں میں کھلے عام نقل جا ری ، رشتہ دار سینٹروں کی دیواریں پھلانگ کر پھرے پہنچاتے رہے تفصیلات کے مطابق سکھر بو رڈ کی جا نب سے سکھر ، گھوٹکی ، نو شہرو فیروز اور خیرپور اضلاع کے دو سو دس امتحا نی مرا کز میں نویں اور دسویں جما عت کے سا لا نہ امتحا نا ت جا ری ہیں امتحا نی مرا کز میں آج دسویں جما عت کے امیدواروں سے آسا ن سندھی اور آسان اردو کا پرچہ لیا جا رہا ہے تاہم ان کے دوران بھی کھلے عام نقل کا سلسلہ جا ری ہے سکھر بو رڈ کی جانب سے نقل کو روکنے کے لیے کیے گئے اقداما ت ریت کا ڈھیر ثا بت ہو ئے ہیں تمام اقدا ما ت کے با وجود آسانی سے طلباء سالڈ پیپرز اور گا ئیڈوں کی مدد سے سوا لنامہ حل کر نے میں مصروف ہیں جبکہ ان کے رشتہ دار دیواریں پھلانگ انہیں امتحا نی مرا کز میں پھرے پہنچا نے میں مصروف ہیں جبکہ ان کو کوئی روکنے یا ٹو کنے وا لا تک نہیں ہے امتحا نی مرا کز میں متعین عملہ بھی مر کز کے اندر نقل کو روکنے کے بجا ئے خا موش تما شائی بنا ہوا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں