پاکستان ریلویز کا 15مئی سے کراچی سے اسلام آباد تک گرین لائین بزنس کلاس ایئرکنڈیشنڈ ٹرین چلانے کا فیصلہ

بدھ 15 اپریل 2015 22:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) پاکستان ریلویز کی جانب سے 15مئی سے کراچی سے اسلام آباد تک گرین لائین بزنس کلاس ایئرکنڈیشنڈ ٹرین چلانے کا فیصلہ۔ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ سکھر پاکستان ریلوے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 15مئی 2015 سے اسلام آباد- کراچی روٹ پر ایک نئی ٹرین گرین لائین 5 اپ / 6 ڈاوٴن چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بزنس کلاس ٹرین میں صرف ایئرکنڈیشنڈ کوچز ہونگی جبکہ مسافروں کو پرسکون سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کھانے،پینے اور دیگر سہولیات شامل ہونگی یہ ٹرین کراچی سے رات کو 11 بجے روانہہو گی جو دوسرے دن رات کو 8 بجکر 45 منٹ پر مارگلا اسلام آباد پہنچے گی۔

اسی طرح ڈاوٴن ڈائریکشن میں ٹرین مارگلا اسلام آباد سے دوپہر 3 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہو گی اور دوسرے دن دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔ اعلامیے کے مطابق ٹرین دونوں اطراف سے روہڑی میں اسٹاپ کرے گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں