پاکستان نیوی سلیکشن سینٹرسکھر کی پی این سیلر بیج میں بھرتی کیلئے آن لائن رجسٹریشن 30 اپریل تک جاری رہے گی

جمعرات 16 اپریل 2015 20:07

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) پاکستان نیوی سلیکشن سینٹرسکھر نے پی این سیلر بیج 2015 کے مختلف ٹریڈز میں بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے جس کے لیے آخری تاریخ30 اپریل 2015 مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نیول پولیس ریگولیٹنگ میں بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس ،آرٹس پہلی اکتوبر تک عمر کی حد 16 سے 20 سال غیر شادی شدہ پاکستانی،قد 5 فٹ7 انچ (170 سینٹی میٹر) ، میرینز کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس ،آرٹس میں مجموعی طور 60 فیصدمارکس کے ساتھ عمر کی حد17 سے 21 سال غیر شادی شدہ قد 5 فٹ 6 انچ ، پی ٹی برانچ کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس ،آرٹس 60 فیصد مارکس کے ساتھ عمر کی حد 16 سے 20 سال غیر شادی شدہ قد5 فٹ 7 انچ ، نائب خطیب کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک کسی بھی مدرسے سے درس نظامی میں فارغ التحصیل سند کے ساتھ عمر کی حد35 سال سے زائد نہ ہو ، شادی شدہ اور غیر شادی شدہ قد 5 فٹ4 انچ ، شیف / اسٹیورڈکے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس ،آرٹس مجموعی طور پر 50 فیصد مارکس کے ساتھ عمر کی حد 16 سے 20 سال غیر شادہ شدہ،قد 5 فٹ 4 انچ ، موسیکار کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس ،آرٹس مجموعی طور پر 50 فیصد مارکس ،عمر کی حد 16 سے 20 سال غیر شادی شدہ قد5 فٹ7 انچ ، ایم ٹی ڈی / ڈرائیورکے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس ،آرٹس ،موٹر کار/ جیپ ڈرائیونگ کاموثر لائسنس کے ساتھ عمر کی حد 18 سے 24 سال شادی شدہ اور غیر شادی شدہ قد 5 فٹ 4 انچ اور سینیٹری ورکر ،خاکروب کے لیے تعلیمی قابلیت مڈل پاس عمر کی حد 17 سے 21 سال غیر شادی شدہ قد 5 فٹ 4 انچ کے حامل امیدوار اہل ہونگے جو پاکستان نیوی کی ویب سائٹ www.joinpaknavy.gov.pk پر خود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ 30 اپریل مقرر کی گئی ہے اعلامیے کے مطابق امیدواروں کا انٹری ٹیسٹ 10 مئی کو صبح 8 بجے ہوگا جس کا نتیجہ 25 مئی کو متعلقہ بھرتی سینٹر اور پاکستان نیوی کی ویب سائٹ سے معلوم کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں