سندھ کی تقسیم کی بات کسی طو ر منا سب نہیں ہے ،پیپلز پا رٹی کسی صورت سندھ کا بٹوارہ نہیں ہو نے دے گی؛وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کسی طو ر منا سب نہیں ہے اور پیپلز پا رٹی کسی صورت سندھ کا بٹوارہ نہیں ہو نے دے گی اور نہ سندھ کے عوام کبھی یہ چاہیں گے کہ ایسا ہو سندھ کی اپنی وحدت اورصدیوں کی تاریخ ہے جسے مٹا یا نہیں جا سکتا سکھر میں آئی بی اے کے کا نووکیشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھا کہاگر الطاف حسین نے ایسی بات کی ہے تو وہ نا مناسب ہے وہ خود کو سندھ کا سپوت ہتے رہے ہیں اور ان کے بیا نات سے بھی یہی تاثر ملتا ہے تاہم سیا ست میں ہر کسی کا اپنا ایجنڈہ اور پروگرام ہو تا ہے مگر سندھ کو کئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی ادھر ادھر کی با توں سے سندھ کے عوام کو تقسیم کیا جا سکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹو منٹ بو رڈ کے انتخا با ت میں حصہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ الیکشن میں ہم کراچی اور حیدرآباد سے سیٹیں جیتیں گے اور توقع ہے کہ حیرآباد میں تو جیتیں گے انہوں نے اس موقع پر سندھ کے کا شتکاروں سے کہا کہ وہ ما یوس نہ ہوں ان سے تیرہ سو روپے من میں ہی گندم خریدیں گے اور جن لو گوں نے تا خیر کی وجہ سے سستے داموں گندم فروخت کی ان کا بھی ازالہ کریں گے اور اس کے لیے ہم نے سندھ میں گندم وافر مقدار میں مو جود ہو نے با وجود اپنا ہدف نو لا کھ ٹن سے بڑھا کر گیا رہ لا کھ ٹن کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں