کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہے،سید عبدالرب ہاشمی

پیر 27 اپریل 2015 21:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر سید عبدالرب ہاشمی نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر تحریک انصاف کے قائد عمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی کامیابی سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہے کنٹونمنٹ بورڈ کی طرح آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوامی خدمت کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید عبدالرب ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ ملک پاکستان کو قائد تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں بحرانوں سے نجات اور ملک کو ترقی ملے گی انہوں نے پشاور میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں