مبینہ رشوت وصولی کے الزام میں ایس پی انٹی کرپشن سکھر سرکل کے ورانٹ گرفتاری جاری

، 8مئی تک عدالت میں پیش ہونے کے احکامات ، ورانٹ گرفتاری ، انٹی کرپشن سرکل گھوٹکی منیر احمد کے حوالے

جمعرات 30 اپریل 2015 22:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) اسپیشل جج انٹی کرپشن سکھرنے مبینہ رشوت وصولی کے الزام میں ایس پی انٹی کرپشن سکھر سرکل کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، 8مئی تک عدالت میں پیش ہونے کے احکامات ، ورانٹ گرفتاری ، انٹی کرپشن سرکل گھوٹکی منیر احمد کے حوالے ، ایس پی انٹی کرپشن پر 2005میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی مبینہ رشوت لینے کا الزام تھا ، تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج انٹی کرپشن سکھرغلام شاہ نے دوران سماعت ایس پی انٹی کرپشن ایس ایم ایاز رانا کو مبینہ رشوت کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں 8مئی کو طلب کرلیا ہے عدالت میں دوران سماعت محمد اسماعیل سولنگی نے اپنے وکیل کی معرفت پیش ہوکر بتایا کہ ایس پی انٹی کرپشن ایس ایم ایاز رانا جو کہ 2005میں اسسٹنٹ کمشنر اباوڑو تعینات تھے اور رینی کینال میں 3ایکڑ زمین آجانے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے اسے معاوضے کی ادائیگی کے چیک دینے کیلئے 7لاکھ روپے رشوت طلب کی جو میں نے قسطوں میں تقریباً5لاکھ 75ہزار ادائیگی کی مگر مجھے معاوضے کا چیک ادا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے میں انصاف حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں عدالت نے سماعت کے دوران انٹی کرپشن سرکل آفیسر گھوٹکی منیر احمد پھلپوٹو کو وارنٹ حوالے کرتے ہوئے ایس پی انٹی کرپشن ایس ایم ایاز رانا کو 8مئی کو پیش ہونے کے احکامات دیئے ہیں

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں