پاکستان سنی تحریک کے کارکنان کا سکھر پریس کلب کے سامنے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 1 مئی 2015 20:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) پاکستان سنی تحریک کے کارکنان کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے صوبائی رہنما نور احمد قاسمی و دیگر کی قیادت میں سکھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سمیت سپیکو انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے اپنے خطابات میں کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے نام پر عوام سے ووٹ حاصل کرنے والے منتخب نمائندگان نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے سکھر کے کئی علاقوں میں بجلی کے بحران کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہیں انہوں نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے موئثر حکمت عملی ترتیب دی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں