سکھر کے غلام محمد مہر میڈیکل اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور مبینہ غفلت کے باعث تین روز میں ایک ہی گھر کے دوکمسن چراغ گل ہوگئے

منگل 5 مئی 2015 18:55

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) سکھر کے غلام محمد مہر میڈیکل اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور مبینہ غفلت کے باعث تین روز میں ایک ہی گھر کے دوکمسن چراغ گل ہوگئے۔۔۔ تین روز قبل سات سالہ تحریم اور آج آٹھ ماہ کی بشریٰ اسپتال میں دم توڑ گئیں۔۔۔

(جاری ہے)

تفصٰیلات کے مطابق غلام محمد مہر میڈیکل اسپتال میں دو کمسن بچیوں کے ماموں محمد علی سولنگی نے بتایا کہ تین روز قبل اس کی دو بھانجیوں سات سالہ تحریم کو نمونیا کے مرض میں مبتلا ہونے اور آٹھ ماہ کی بشریٰ کوکھانسی کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں تین روز قبل ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث اس کی بڑی بھانجی مناسب علاج نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گئی جبکہ آج ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث اس کی چھوٹی آٹھ ماہ کی بھانجی بشریٰ بھی چل بسی بچیوں کے ماموں کا کہنا تھا کہ آج صبح سے کوئی بھی چائلڈ اسپیلسٹ ڈیوٹی پر موجود نہ تھا ہم ایم ایس کے دفتر کے چکر کاٹتے رہے مگر کسی بھی ڈاکٹر نے آکر بروقت ہماری بھانجی کو نہ دیکھا نہ آکسیجن فراہم کی جس کے باعث اس کا انتقال ہوا اس موقع پر بچیوں کے ورثہ کی جانب سے اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ورثہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی انکوائری کراکر غفلت برتنے اور ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے والے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں