سکھر،عدالت کے باہر سے خاتون کو اغوا کرنیکی کوشش ،لوگوں نے بچالیا

منگل 5 مئی 2015 19:42

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) عدالت کے باہر سے خاتون کو اغوا کرنیکی کوشش ،لوگوں نے بچالیا، مجھے تحفظ فراہم کیاجائے خاتون کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھرکے باہر مسلح افراد نے ایک خاتون مسماۃ کونج بھٹی کو اغواء کرنیکی کوشش کی خاتون کے شور مچانے پر مسلح افراد اس کو چھوڑ کر فرار ہوگئے خاتون نے بتایا کہ چار ماہ قبل مسلح افراد نے مجھ کو اغوا کرلیا تھا اور زبردستی میرا نکاح کمال ڈاہری سے کرادیا تھا جبکہ میری شادی مظہر علی بھٹی سے پہلے ہی ہوچکی ہے خاتون نے کہا کہ ملزمان بااثر ہیں اور ان سے مجھ کو خطرہ ہے مجھ کو تحفظ فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں