ملک بھر میں گرمی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ،موسمی امراض پھیلنے لگے

جمعہ 8 مئی 2015 11:09

ملک بھر میں گرمی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ،موسمی امراض پھیلنے لگے

میانوالی /سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء ) ملک بھر میں گرمی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ،گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی موسمی امراض پھیلنے لگے ۔محکمہ موسمیات کیمطابق جنوبی پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ملک بھر میں موسم گرم رہا۔بلوچستان میں نصیر آباد،جعفر آباد،سبی ،بولان ،چمن اور پشین سمیت بیشتر علاقوں میں دن بھر گرم ہوائیں چلنے کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پرسناٹا رہا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں بھی گرمی کی شدت میں کمی نہیں ہوئی ۔ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،مظفر گڑھ،لیہ اور دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے۔سندھ بھر میں گرم موسم سے مختلف امراض پھیلنے لگے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، کوئٹہ، ژوب،قلات ڈویژن، کشمیر اور گلگت میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ملتان، بہاولپور، حیدر آباد، میر پور خاص ڈویژن میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں