سکھر ، تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کے امتحانات کا آخری روز، 69طلبأ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

جمعہ 15 مئی 2015 20:49

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کے امتحانات کا آخری روز چاروں اضلاع سے صرف 69طلبأ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ سکھرکے زیر اہتمام انٹر کے امتحانات کا آخری روز فرسٹ ائیرپاک اسٹیڈی کا پیپر بورڈ کی تشکیل کردہ ٹیموں نے مختلف سینٹروں پر چھاپے مارکر 69طلبأ کو پکڑلیا سکھرسے 45اور خیرپور سے24طلبأ کو نقل کرتے ہوئے پکڑلیا گھوٹکی اور نوشہروفیروز میں کوئی کاپی کیسز نہیں ہوا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں