سندھ میں دہشت گردی کے واقعات کی بڑی وجہ غیر قانونی طور پر قائم افغان باشندوں کی بستیاں ہیں، ریاض چانڈیو

ہفتہ 16 مئی 2015 20:05

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بڑی وجہ سندھ میں غیر قانونی طور پر قائم افغان باشندوں کی بستیاں ہیں اگر سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان , بنگالی , برمی , ازبک سمیت دیگر تارکین وطن کو فوری طور پر بے دخل نہ کیا گیا تو سندھ کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں سندھ پر امن دھرتی ہے اور اس کے امن و امان کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا جئے سندھ محاز کراچی سانحہ صفورا گوٹھ واقعہ اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے 24مئی سے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جئے سندھ محاز کے مقامی رہنما کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ریاض چانڈیوکامزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ میں رہنے والے لوگوں کو تحفظ دینے کے بجائے سندھ کا خزانہ دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے پولیس میں چھپی کالی بھڑیوں کے خلاف کاروائی ضروری ہو گئی ہے جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا سندھ ترقی نہیں کریگا سندھ میں مذہبی انتہا پسندی , غیر مقامی لوگوں کی آباد کاری کے خلاف چھ جون کو بدین میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی حکومت فوری طور پر معصوم شہریوں کے قاتل دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں