سکھر میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کادورانیہ دو گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کر نے کے خلاف شہریوں کا احتجاج

پیر 18 مئی 2015 20:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) سکھر میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کادورانیہ دو گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کر نے کے خلاف شہریوں کا سی او سیپکو کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، کئی گھنٹے تک احتجاج جا ری رہنے کے با وجود کسی سیپکو افسر نے دفتر سے نکل کر مظاہرین کو یقین دہا نی کرا نے کی زحمت تک محسوس نہ کی تفصیل کے مطابق سکھر میں سیپکو کی جانب سے ہر چار گھنٹے بعد دو گھنٹے بجلی کی لو شیڈنگ کر نے کا دورانیہ دو گھٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کر نے کے خلاف پرانہ سکھر کے مکینوں نے چیف ایگزیکٹو سیپکو کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی مظاہرین کا یہ احتجاج کئی گھنٹے تک جا ری رہا مگر اس کے با وجود دفتر میں مو جود سی اویا اور کسی افسر نے دفتر سے با ہر نکل کر مظا ہرین کو جھوٹی یقین دہا نی تک کرا نے کی زحمت تک محسوس نہ کی اور دفا تر کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے رہے مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہری ہلے ہی ہر چار گھنٹے بعد دو گھنٹے کی لو ڈشیڈنگ سے پریشان تھے مگر سیپکو والوں نے ان کو مزید پریشان کر نے کے لیے ہر چار گھنٹے بعد تین گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کرنا شروع کر دی ہے جس سے شہریوں کی مشکلا ت میں اضا فہ ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سخت گرمی نے جینا دوبھر کردیا ہے اور اوپر سے سیپکو نے بجلی کی لو ڈ شیڈنگ بڑھا کر ذہنی مریض بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے احتجاج کا سختی سے نو ٹس لے کر بڑھا گیا دورانیہ واپس لیا جا ئے بصورت دیگر شہری سرا پا احتجاج بن جا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں