ڈپٹی کمشنر سکھرکا علی واہن ڈسپنسری پر چھاپہ غیر حاضر ڈاکٹر وں اور عملے کے دیگر ارکان کو معطل کرنے کا حکم

پیر 18 مئی 2015 20:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء)ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام چلنے والی علی واہن ڈسپنسری پر چھاپہ مارا اور غیر حاضر ڈاکٹر شاہد،ڈاکٹر شائستہ مہر ،ڈاکٹر عابدہ گیلانی ، ویکسینیٹر غلام اکبر اور چوکیدار اشتیاق جمانی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے بعدا زاں ڈپٹی کمشنر سکھر نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سانگی کا اچانک دورہ کرکے غیر حاضر استاد آصف شیخ ،نائب قاصد اعجاز حسین اور اعجاز احمد انصاری کو معطل کرنے کا حکم دیا جبکہ ڈی سی سکھر نے طوفن برڑوبوائز ہائی اسکول پر اچانک چھاپہ ماراجہاں نہ کوئی استاد اور نہ کوئی عملہ موجود تھا جس پر ڈی سی سکھر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے تمام اساتذہ اور عملے کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا،ڈپٹی کمشنر نے صبح 10 بجے علی واہن بوائز پرائمری اسکول پہنچے جہاں اسکول میں تالا لگا ہوا تھا جس پر انہوں نے اسکول کے تمام استادوں اور عملے کو معطل اور وارننگ کرنے کا حکم دیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں