سکھر ‘فلیٹس کا کوڑا کرکٹ اسکول میں پھینکنے کیخلاف طا لبات اور ٹیچرز کا احتجاجی مظاہرہ ‘نعرے با زی

جمعرات 21 مئی 2015 17:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) سکھر میں فلیٹس کا کوڑا کرکٹ اسکول میں پھینکنے کے خلاف طا لبات اور ٹیچرز کا احتجاجی مظاہرہ اور نعرے با زی تفصیلات کے مطابق سکھر میں گورنمنٹ پرائمری اسکول (لیاقت میموریل )سکھرسٹی کی طا لبات اور ٹیچرز نے ہا تھوں میں پلے کا رڈز اٹھا کر مقامی کملپلیکس میں واقع فلیٹس کا گند کچرہ اسکول میں پھینکنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا طا لبات نے اس مو قع پر نعرے با زی کرتے ہو ئے کمپلیکس انتظامیہ کے خلاف کا روائی کا مطالبہ کیا اس مو قع پر طا لبات اور ٹیچرز نے بتا یا کہ کمپلیکس میں واقع فلیٹس کا کوڑا کرکٹ انتظا میہ کی جا نب سے روزانہ اسکول میں پھینک دیا جا تا ہے جس ،کی وجہ سے اسکول میں ہر طرف تعفن پھیل رہا ہے اور گندگی کی وجہ سے ان کا تعلیم حا صل کرنا دشوار ہو گیا اور بڑی تعداد میں طا لبات کے بیمار پڑنے کا خدشہ ہے انہوں نے اس با رے میں کمپلیکس انتظا میہ سے کئی با ر شکا یت کی گئی ہے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے کمپلیکس انتظا میہ کی اس ہٹ دھرمی کے خلاف وہ احتجاج پر مجبور ہو ئے ہیں انہوں نے مطا لبہ کیا کہ کمپلیکس انتظا میہ کے خلاف کا روائی کی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں