توانائی بحران خطرناک ہوگیا، اب لاہور کا احتجاجی کیمپ کہاں ہے، خورشید شاہ

میڈیا نے ہمارے دور حکومت میں تو لوڈ شیڈنگ کو تو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بنا دیا تھا مگر اب وہ کیوں خاموش ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 مئی 2015 22:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران خطرناک ہو گیا ، شہروں میں با رہ ، چودہ اور اٹھا رہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، ہمارے دور حکومت سے اس وقت پچاس فیصد زائد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا نے ہمارے دور حکومت میں تو لوڈ شیڈنگ کو تو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بنا دیا تھا مگر اب وہ کیوں خاموش ہے۔

لاہور کا وہ کیمپ اور احتجاج کہاں گیا جو ہمارے دور حکومت میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس وقت لوگ تڑپ رہے ہیں ، احتجاج ہو رہے ہیں تو پھر میڈیا کی اس پر خاموشی کیسی ، حکومت اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے ، وہ کہتے ہیں کہ اب اس پر تین سال بعد بات کریں گے۔ انہوں نے محض اقتدار کے حصول کے لیے لوگوں سے دھوکہ کیا ، اب لوگوں کو چاہئے کہ وہ فیصلہ کریں اپوزیشن کا کام عوامی مسائل کو نظر میں رکھ کر احتجاج کرنا ہے جو وہ کر رہی ہے۔ حکومتی آفیشلز کے معاملے کو اٹھایا تو حکومت نے اس کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی رپورٹ کے بارے میں مجھے زیادہ معلوم نہیں اگر اس میں کچھ ہوا ہے یا کسی کو سزا ملی ہے تو اسے عدالت سے رجوع کرنا چاہئے۔ `

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں