سکھر کی تاجر برادری اور شہری مسائل پر سیاست چمکانے والے نام و نہاد تاجر رہنما نے تاجر برادری کو تقسیم کرنیکی سازش شروع کردی ؛ رہنما آل سکھر اسمال ٹریڈرز کاٹیج اینڈ انڈسٹریز برکت علی

اتوار 24 مئی 2015 20:01

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) آل سکھر اسمال ٹریڈرز کاٹیج اینڈ انڈسٹریز کے رہنما و نیو پنڈ کے صدر برکت علی سولنگی نے کہا ہے سکھر کی تاجر برادری اور شہری مسائل پر سیاست چمکانے والے نام و نہاد تاجر رہنما نے تاجر برادری کو تقسیم کرنیکی سازش شروع کردی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سکھر کے تاجر اپنے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنادینگے شہری مسائل اور تاجر برادری کے حقوق کی بات کرنے والے نام و نہاد تاجر رہنما کو تاجر برادری اور شہری مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے سکھر کے تاجر اور شہری یہ جاننا چاہتے ہیں کن کے اشاروں پر یہ سب کچھ کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو پنڈکے تاجروں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر نیو پنڈ شاپ کیپر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی شفیع محمد کھوسو ، سید عرفان علی شاہ ، فیاض بٹ ,کاشف عباسی , افتخار عرف نومی و دیگر بھی موجود تھے برکت سولنگی نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام و نہاد تاجر رہنما تاجروں کے مسائل حل کرنے کے بلند و بانگ دعوے کررہا ہے جبکہ حقیقت تو یہ کہ سکھر کی تاجر برادری کے سیلز ٹیکس پعیر کتنے ہیں یہ تک معلوم نہیں ہے ان کا تو کام روزانہ فوٹو سیشن اخباری بیانات اور ہار پہننے کے سوا کچھ نہیں ہے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ شہری مسائل پر سیاست چمکانے والوں نے کون سے مسائل کو حل کرایا ہے یہ تاجر برادری اور عوام کے ہمددر نہیں ہیں جس کی وجہ سے آج سکھر کا کوئی تاجر انکے ساتھ نہیں کھڑا ہے نام نہاد رہنما تاجروں میں نفرتیں پھیلا کر تقسیم کرنیکی سازشوں میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

برکت سولنگی نے کہا ہے تاجر برادری ایک جگہ متحد ہو کر انکی سازشوں کو ناکام بنادیں بہت جلد تاجروں کو تقسیم کرنیکی کی سازش میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں