سکھر،کر اچی میں صحافیوں پر تشدد کیخلاف کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا حتجاجی مظاہرہ

اتوار 24 مئی 2015 20:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء)کراچی میں نقاب پوش پولیس اہلکاروں کی جانب سے کیمرامینوں اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اورکیمرے توڑے جانے والے عمل کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں کی بڑی تعداد نے کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھرپریس کلب کے جنرل سیکریٹری جاوید گھنیو ، نائب صدر عمران شیخ ، سید قذافی شاہ ، راجہ شاہد ، بابر کھوکھر، امین ، اشفاق کھوسو و دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس زیادتیو ں کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی میں نقاب پوش پولیس اہلکاروں کی جانب سے کوریج کرنے والے صحافیوں اور کیمرا مینوں کو تشدد کا نشانہ بنانااور کیمرے چھین کر انہیں توڑنا انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے ڈی آئی جی سندھ پولیس و دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث نقاب پوش پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے صحافیوں اور کیمرا مینوں کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا `

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں