صدرمملکت کے بیٹے پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، زاہد محمود مغل

منگل 26 مئی 2015 15:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لائرز فورم سکھرضلع کے صدر زاہد محمود مغل ایڈووکیٹ نے صدرمملکت ممنون حسین کے صاحبزادے سلمان حسین کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے دہشتگردوں کی ایسی کارروائیاں مسلم لیگ کو دہشتگردی کے خاتمے کے مشن سے نہیں روک سکتی یہ ایک کھلی دہشتگردی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کیخلاف بھرپور آپریشن کیاجائے حکومت دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں