کمشنر سکھر کا خیرپور، سکھر اور گھوٹکی میں صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی ابتر صورتحال کا سخت نوٹس ، ایک ہفتے کے اندر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت
منگل 26 مئی 2015 15:15
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے خیرپور، سکھر اور گھوٹکی اضلاع کے ہیڈکوارٹرز اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں کی حالت خراب ہونے،صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی ابتر صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکوہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر شہروں کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے ،محصولات اور دیگر ٹیکسزکی وصولی کا حدف پورا نہ کرنے والے آفیسرز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
ان ہدایات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں سکھر ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنرزسے مختلف عوامی مسائل ،لوکل کونسلوں،ڈھل وصولی اور مون سون کی تیاریوں کے سلسلے میں طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
کمشنر سکھر نے کہا کہ شہروں کی حالت خراب ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تمام آفیسرز ایمانداری اور سچائی سے فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے انتظامی رٹ کو بحال کریں تاکہ عوام مسائل سے نکل سکیں،کمشنر سکھر ڈویژن نے نساسک اور ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ وہ شہروں میں صفائی ستھرائی،فراہمی و نکاسی آب کے لیے فوری اقدامات کریں اور عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرزتعلقہ سطح پر روینیو ریکارڈ اور جمع بندی کے سلسلے میں جانچ پڑتال کے عمل کو معمول کا حصہ بنائیں کمشنر سکھر ڈویژن نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز پر واضح کیا کہ اگر کوئی بھی اسسٹنٹ کمشنراپنی کارکردگی بہتر نہ بنائے تو ان کو فوری طور پر رلیوکیا جائے، کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے مون سون اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے کہا کہ ممکنہ برسات اور سیلاب کی پیشن گوئی ہوچکی ہے جس کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز، دیگر متعلقہ آفیسرزاور ملازمین پیشگی تیاری مکمل کریں اور اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول روم قائم کرکے ان کو فعال رکھا جائے جبکہ تمام اضلاع اور تعلقہ ہیڈکوارٹرز میں نکاسی آب کے لیے مشنری کو تیار رکھا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ حفاظتی پشتوں کی نگرانی بھی کی جائے ،کمشنر سکھر ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ اجلاس میں زیر بحث معاملات اور ہدایتوں پر عمل کے سلسلے میں رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کریں انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ آئندہ مالی بجٹ سے قبل جاری ترقیاتی اسکیموں اور نئی اسکیموں کے بارے میں ایک ہفتے کے اندر تحریری آگاہی دیں ۔سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
م*محکمہ وائلڈ لائف سکھر اور خیرپور کی مشترکہ کاروائی،سارس(کونج ) کی اسمگلنگ ناکام
ھ*پنو عاقل سے اغواء ہونے والے پانچ مغوی بچوں کی عدم بازیابی کے خلاف ورثاء کا احتجاج
uمعمر شخص کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج
م*محکمہ وائلڈ لائف سکھر اور خیرپور کی مشترکہ کاروائی،سارس(کونج ) کی اسمگلنگ ناکام
ھ*پنو عاقل سے اغواء ہونے والے پانچ مغوی بچوں کی عدم بازیابی کے خلاف ورثاء کا احتجاج
uمعمر شخص کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج
ڈپٹی کمشنر سکھر کا سرسو کمپلیکس کا دورہ ، غربت میں کمی لانے کی کوششوں کو سراہا
سی ای او سیپكو عمرے پرپر روانہ ، عارضی چارج سینئر افسرکے حوالے
}سکھر،بزرگ شخص کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج
ج*سکھر،سول اسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف
رہنما پیپلز پارٹی میر عبدالرحمن کی سابق گورنر کے پی کے میر عبدالرحمن مینگل کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں ..
سکھر،سول ہسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف ، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت