ایچ ای سی کی درجہ بندی 2014ء،شاہ عبدالطیف یونیورسٹی پانچویں بہترین یونیورسٹی قرار

جمعرات 28 مئی 2015 14:56

سکھر ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے معیار اور تحقیق کی بنیاد پر جامعات کی درجہ بندی 2014ء کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میڈیم کٹیگری میں پاکستان کی پانچویں بہترین جنرل یونیورسٹی قرار پائی ہے۔ یونیورسٹی کے جار ی اعلامیہ کے مطابق یہ درجہ بندی تدریسی معیار،کوالٹی ایشورنس، تحقیق اور جدت اور طلبہ و طالبات کی تعداد کے معیار پر جاری کی گئی ہے۔

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور سابقہ درجہ بندی میں52ویں نمبر، 7ویں نمبرپراور اب سال2014ء کی درجہ بندی میں 5ویں نمبر پر آئی ہے ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ، پروفیسر ڈاکٹر میاندادزرداری پرووائیس چانسلر مین کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کو درجہ بندی میں 5ویں نمبر پر آنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے اس موقع پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کوالٹی انہانسمنٹ سیل، پلاننگ اور ڈیولپمنٹ ونگ، میڈیا سیکشن اور رجسٹرار آفس کے کام کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں یونیورسٹی کی درجہ بندی مذیدبلند ہوگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں