فلاحی سکیموں پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے یہ عدم تکمیل کا شکار ہیں، کمشنر سکھر
جمعرات 28 مئی 2015 14:59
سکھر ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز دے رہی ہے مگر افسوس کہ متعلقہ محکمے انھیں بہتر طریقے سے استعمال نہیں کر رہے جس کی وجہ سے بیشتر ترقیاتی سکیمیں سست رفتاری کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع گھوٹکی کی ترقیاتی سکیمیں مقرر کردہ وقت کے بعد بھی مکمل نہیں ہو سکیں اور عوام مشکلات سے دوچارہیں۔
یہ بات انھوں نے اپنی زیر صدارت ضلع گھوٹکی میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسروں سے ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔ انھیں بتایا گیا کہ ضلع گھوٹکی میں اے۔ڈی۔پی 2014-15 کے تحت 602 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں جن میں 503 ہائی وے ڈویزن، 37 بلڈنگ ڈویزن، 9 ایجوکیشن ورکس، 53 پی۔(جاری ہے)
ایچ۔
ئی کی ہیں جبکہ 40 ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ پراونشنل اے۔ڈی۔پی کے تحت ہائی وے گھوٹکی میں 5، بلڈنگ ڈویزن میں 2 اور ایجوکیشن ورکس میں 14 اسکیمیں چل رہی ہیں اس کے علاوہ ایم اینڈ آر پروگرام کے تحت 9 اور ایم۔ڈی۔جی اسکیم کے تحت 7 ترقیاتی جاری ہیں۔ اس موقع پر کمشنر سکھر نے کہا کہ متعلقہ افسروں کو چاہیے کہ وہ فنڈز کو بہتر طریقے سے استعمال کرکے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کریں ،بجٹ کے مطابق ترقیاتی اسکیمیں تشکیل دی جائیں تا کہ کوئی بھی اسکیم سست رفتاری کا شکار نہ ہو ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کو ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو کہ اپنی اپنی تحصیل کی ترقیاتی اسکمیوں کا جائزہ لیکر رپورٹ فراہم کریں ۔سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تعلیم یافتہ نوجوانوں کو انفرادی و اجتمائی مسائل کے حل کیلئے سیاست کی اہمیت كو سمجھنا چاہئے، ویرم خان ..
وفاقی محتسب ریجنل ڈائریکٹر سکھر کی جانب سے سیپكو اور سوئی گیس کمپنی کے خلاف درخواستوں کی سماعت
وفاقی محتسب ریجنل ہیڈ سکھر کا نیشنل بینک شکارپور برانچ کا دوره
الیکشن ٹربیونل سکھر میں پیپلز پارٹی کے منتخب ایم پی اے کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت
کمشنر سکھر کا تهیلی سیمیا کے عالمی دن کے موقع پر ہسپتال کا دوره
قومی ادارہ ریلوے اس وقت مسائلستان بن چکا ہے ،شیخ محمد انور
سائٹ تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ،20لاکھ روپے مالیت کا قیمتی زیور و سامان لوٹ لیا
افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر کی سول سوسائٹی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں
اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کی قیادت میں مینارہ روڈ سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ..
کپاس کی منافع بخش کاشت کے حوالے سے فوجی فرٹیلائیزر کمپنی کے زیر اہتمام سمینار کا انعقاد
شہر کی تمام نالیوں اور گٹروں کی صفائی سمیت تمام ڈسپوزل یونٹ کو مکمل طور پر تیار کیا جارہا ہے،میئر سکھر
کمشنر سکھر کا سویٹ ہوم خیرپور کا دوره
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا