سکھر، نیو پنڈ ، آؤٹر سنگل ، بھوسہ لائن میں پانی کی قلت کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

ہفتہ 30 مئی 2015 16:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سکھر کے علاقے نیو پنڈ ، آؤٹر سنگل ، بھوسہ لائن و دیگر اطراف کے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقے میں پانی کی قلت کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ابرار ، عبدالحمید ، ذوالفقار ، ستار و دیگر نے کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ واٹر سپلائی انچارج دانش قریشی نے بلاجواز ہمارے علاقوں میں پانی کی مصنوعی قلت کر رکھی ہے جبکہ واٹر سپلائی میں پانی وافر مقدار میں موجود ہے جب علاقہ مکین پانی کی سپلائی کے حوالے سے واٹر سپلائی جاتے ہیں تو وہ انہیں دھمکیاں دیتا ہے اور ان سے بدسلوکی کرتا ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہمیاری شکایتوں کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا علاقہ مکین پانی کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور دور دراز سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے واٹر سپلائی انچارج کی علاقہ مکینوں کیساتھ زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور علاقہ مکینوں کو پانی فراہم کیا جائے بصورت دیگر واٹر سپلائی انچارج کی زیادتی کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں