وفاق کی بیرون ملک سے گندم خریدنے کی غلط پالیسیسے سندہ کو اربوں کا نقصان پہنچا ، گیان چند

وفاق سے کئی بار مطالبہ کیاہے کہ ہمارے نقصان کا ازالہ کیاجائے اس وقت سندہ میں 16 لاکھ ٹن گندم موجود ہے ،پریس کانفرنس

جمعرات 4 جون 2015 23:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) صوبائی وزیرخوراک ، اقلیتی امور و محکمہ ایکسائیز گیانچند ایسرانی نے کہا ہے کہ وفاق کی بیرون ملک سے گندم خریدنے کی غلط پالیسی کی وجہ سے سندہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے وفاق سے کئی بار مطالبہ کیاہے کہ ہمارے نقصان کا ازالہ کیاجائے اس وقت سندہ میں 16 لاکھ ٹن گندم موجود ہے ن خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب آڈیٹوریم میں بھٹو خاندان کے پرسنل فوٹو گرافر آغا فیروز خان کی جانب سے بھٹو خاندان کی دس ہزار سے زائد سوانح حیات و سیاسی ادوار کی تصویری نمائش کیکے افتتاح کے بعد سکھر پریس کلب میں میٹ دی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر گیانچند ایسرانی کا مزید کہنا تھا کہ سندہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کے مسائل حل کررہی ہے سادھو بیلہ کے ترقیاتی کام میں ناقص مٹرئیل کے استعمال سمیت دیگر شکایات پر ایکسیئن مائنارٹیز سمیت متعدد افسران کو معطل کیا ہے موجودہ حکومت کسی بھی صورت کرپشن برداشت نہیں کر یگی انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کاقلمدان قیادت کے اسرار پر لیا تھاسندہ میں مختلف علاقوں سے باردانے کی تقسیم کی شکایات موصول ہوئی تھیں جن پر کاروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے متعدد افسران کو معطل کیا جن کی بحالی کیلئے مجھ پر بہت دباوٴ ڈالا گیا لیکن میں نے عوام کے مفاد میں وہ دباوٴ برداشت کیا اس وقت سندہ میں 7 لاکھ ٹن پرانی اور نو لاکھ ٹن نئی گندم موجود ہے جس سے اسٹور کرنے کیلئے کرائے پر گودام لے رہے ہیں جبکہ بارش سے گندم کو محفوط رکھنے کیلئے ترپال بھی گندم کی بوریوں کے اوپر ڈالی جارہی ہے انہوں نیمزید کہا کہ وفاق کی گندم امپورٹ کرنے کی غلط پالیسی کی وجہ سے تاجروں نے یوکرین سے سات لکھ ٹن غیر معیاری گندم خرید کی جس کی وجہ سے سندہ کواربوں رپئے کا نقصان ہوا ہے ہم نے کئی بار وفاق کو خط لکھ کر مطالبہ کیاہے کہ ہمارے نقصان کاازالہ کیاجائے ایکسائیز ڈپارٹمنٹ میں گاڑیوں کے تمام ٹیکس لینے کے سسٹم کو کمپیوٹرائیزڈ کردیا ہے اس میں کوئی بھی اہلکار اپنی مرضی کا ٹیکس وصول نہیں کرسکتا البتہ پراپرٹی ٹیکس کا طریقائیکار ابھی تک مینیو ئل ہے جس سے کمپیوٹرائیزڈ کرنے کیلئے حالیہ بجٹ میں رقم رکھی جائے گی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں