معیشت کا پہیہ چلانے والے چھوٹے تاجر حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں، وید میمن

حکومت بجٹ میں بے جا ٹیکس کے خاتمے، توانائی بحران کے حل، امن و امان کے قیام سمیت تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے

جمعرات 4 جون 2015 23:03

سکھر/جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے نائب صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ مستحکم انداز سے چلانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے چھوٹے تاجر حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت بجٹ میں بے جا ٹیکس کے خاتمے، توانائی بحران کے حل، امن و امان کے قیام سمیت تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تاجر برادری اپنے کاروبار کو فروغ دیکر ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں سکھر گولڈ چوڑی میکر جیکب آباد کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حاجی محمد جاوید میمن کا کہنا تھا کہ تجارت اور کاروبار کر کے رزق حلال کا حصول عین عبادت ہے، تاجر برادری کے اتحاد کیلئے ہم نے ہمیشہ مخلصانہ جدوجہد کی ہے اور اب بھی سندھ سمیت ملک بھر کی تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر رہے ہیں تاکہ تاجروں کی موثر آواز بن کر انہیں درپیش مسائل بہتر انداز سے حل کرائے جاسکیں

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں