کے پی کے میں بلدیا تی انتخا با ت کے دوران 27 افراد کی ہلا کت کا مقدمہ عمران خان ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اوراعلی امین گنڈا پور کے خلاف درج کیا جا ئے، چیف جسٹس اس پر جے آئی ٹی بنا ئیں ، رمضان المبا ر ک میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ میں کمی کی کو شش کی جا ئے گی، سندھ پو لیس کا عدم تعاون ہوا تو99 فیصد بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی بند کردیں گے

پا نی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی کا سکھر میں پریس کا نفرنس سے خطاب

پیر 8 جون 2015 19:31

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) پا نی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ کے پی کے میں بلدیا تی انتخا با ت کے دوران ستا ئیس افراد کی ہلا کت کا مقدمہ عمران خان ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور علی امین گنڈا پور کے خلاف درج کیا جا ئے چیف جسٹس آف پا کستان اس سلسلے میں جے آئی ٹی بنا ئیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا ئے، رمضان المبا ر ک میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ میں کمی کی کو شش کی جا ئے گی۔

وہ پیر کو یہاں واپڈا کے ریسٹ ہا ؤ س میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کے پی کے دھا ندلی زدہ اور خون میں لت پت انتخا بات ملک کی تاریخ میں نہیں ہو ئے عمران خان کے لیے شرم سے ڈوب مر نے کا مقام ہے میڈیا نے تو یہاں تک دکھا یا ہے کہ ان کا وزیر بیلٹ با کس لے کر بھاگ رہا ہے اقور اﷲ تعالیٰ نے ان کو دکھا دیا ہے وہ اپنی با ری پر اب بچوں کی طرح رو رہے ہیں ان کے سوا لیہ نشان ہے کہ انہوں نے اپنے وزیر اسے استعفے کیوں نہیں لیا ان کے قول فعل میں تضاد کے پی کے میں ستائیس افراد کی شہا دتیں ہو ئیں مگر وہ کسی ایک متا ثر خاندان کے پاس تک نہیں گئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بجلی کی چوری روکنے میں سندھ پو لیس کو ئی تعاون نہیں کر رہی ہے اگر اسی طرح سندھ پو لیس کا عدم تعاون ہوا تو سندھ کے نو ے اور ننانوے فیصد بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی بند کردیں گے سندھ پو لیس کے عدم تعاون کے حوا سے سے وزیر اعظم کو آگا ہ کروں گا اور اس حوا لے سے سندھ حکو مت اور آئی جی سندھ سے بھی بات کی جا ئے گی سندھ حکو مت کی جانب سے ہما رے بجلی کے با ھتر ارب روپے وا جب الادا ہیں جس میں سے سندھ حکو مت نے چا ر ارب روپے ریلیز کرنے کی یقین دھا نی کرائی ہے عابدشیر علی نے اس مو قع پر دعویٰ کیا کہ ملک کے انڈسٹریل ایریا میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ صفر ہے جبکہ شہری علاقوں میں چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ماہ رمضان المبا ر ک میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ میں کمی کی کو شش کی جا ئے گی تاہم چوری والے علاقوں میں کمی تو نہیں البتہ وہان پر لو ڈ شیڈنگ کے اوقات میں ردو بدل کیا جا ئے گا ان کا کہنا تھا کہ محکمے کے جن افسران اور اہلکا روں کے خلاف ہم کا روائی کرتے ہیں وہ عدا لتوں سے حکم امتنا عی حاصل کر لیتے ہیں جس کی مثال گجرا نوالہ میں ملک کے کر پٹ ترین اایکسئن کی ہے جو کو کرپشن پر معطل کیا گیا تو اس نے عدالت سے حکم امتنا عی حا صل کر لیا ہم تو انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرنا چا ہتے ہیں اگر ایسا ہو گا تو پھر کام کس طرح کرسکیں گے اسی طرح کشمور کے ایک لا ئن مین کروڑ پتی بن گیا ہے اس کے پاس لینڈ کروزر بھی ہے اور زمین بھی ہے ااس حوا لے سے ایک ہفتے کے اندر میں اور خوا جہ آصف چیف جسٹس آف پا کستان سے ملا قات کریں گے اور اس حوا لے سے ان سے تعاون کی اپیل بھی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ اب تک کیے جا نے والے اقدا ما ت کی بد ولت ریکوری میں اضا فہ ہوا ہے اور لا سز میں بھی کمی واقع ہو ئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم جو آپریشن کر رہے وہ بھی ضرب عضب کی طرح ہے ہم نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے کسی صو بے کے خلاف کبھی کو ئی بات نہیں کی ہے اگر ہما را آپریشن کا میاب ہوا تو ملک کی معیشت بھی بہتر ہو سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے خلاف کا روائی کرتے ہیں تو وہ یونین ما فیا کا سہارا لے کر اسے ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں مو جودہ میٹر ریڈرز کرپٹ ہیں ہم جلد قوم کی بیٹیوں کو روزانہ اجرت پر میٹر ریڈرز بنا ئیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں