کے پی کے میں بلدیا تی انتخا با ت کے دوران 27 افراد کی ہلا کت کا مقدمہ عمران خان ، وزیر اعلی کے پی کے اور امین گنڈا پور کے خلاف درج کیا جا ئے،عابدشیرعلی
میٹر ریڈرز کرپٹ ہیں ،ذمہ داری خواتین کو دی جائیگی ۔سندھ میں بجلی کی چوری روکنے میں سندھ پو لیس کو ئی تعاون نہیں کر رہی ہے،وزیرمملکت برائے پانی وبجلی سندھ حکو مت کی جانب سے ہما رے بجلی کے 72 ارب روپے وا جب الادا ہیں جس میں سے سندھ حکو مت نے 4 ارب روپے ریلیز کرنے کی یقین دھا نی کرائی ہے،سکھرمیں پریس کانفرنس
پیر 8 جون 2015 22:39
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی خان نے کہا ہے کہ کے پی کے میں بلدیا تی انتخا با ت کے دوران 27 افراد کی ہلا کت کا مقدمہ عمران خان ، وزیر اعلی پرویز خٹک اور امین گنڈا پور کے خلاف درج کیا جا ئے ،چیف جسٹس آف پا کستان اس سلسلے میں جے آئی ٹی بنا ئیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا ئے۔ میٹر ریڈرز کرپٹ ہیں ،ذمہ داری خواتین کو دی جائیگی ۔
سندھ میں بجلی کی چوری روکنے میں سندھ پو لیس کو ئی تعاون نہیں کر رہی ہے اگر اسی طرح سندھ پو لیس کا عدم تعاون ہوا تو سندھ کے90 اور99 فیصد بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی بند کردیں گے ۔سندھ حکو مت کی جانب سے ہما رے بجلی کے 72 ارب روپے وا جب الادا ہیں جس میں سے سندھ حکو مت نے 4 ارب روپے ریلیز کرنے کی یقین دھا نی کرائی ہے۔(جاری ہے)
ملک کے انڈسٹریل ایریا میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ صفر ہے جبکہ شہری علاقوں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ماہ رمضان المبا ر ک میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ میں کمی کی کو شش کی جا ئے گی۔
ان خیالات کا اظہارپیرکوسکھر میں واپڈا کے ریسٹ ہاؤس میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔عابدشیرعلی نے کہا کہ کے پی کے جیسے دھا ندلی زدہ اور خون میں لت پت انتخا بات ملک کی تاریخ میں نہیں ہو ئے، عمران خان کے لیے شرم سے ڈوب مر نے کا مقام ہے۔میڈیا نے تو یہاں تک دکھا یا ہے کہ ان کا وزیر بیلٹ با کس لے کر بھاگ رہا ہے اب اﷲ تعالی نے ان کو دکھا دیا ہے وہ اپنی با ری پر اب بچوں کی طرح رو رہے ہیں، ان پر سوا لیہ نشان ہے کہ انہوں نے اپنے وزیر سے استعفی کیوں نہیں لیا ان کے قول فعل میں تضاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں 27افراد کی شہا دتیں ہو ئیں مگر وہ کسی ایک متا ثرہ خاندان کے پاس تک نہیں گئے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بجلی کی چوری روکنے میں سندھ پو لیس کو ئی تعاون نہیں کر رہی ہے اگر اسی طرح سندھ پو لیس کا عدم تعاون ہوا تو سندھ کے نو ے اور ننانوے فیصد بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی بند کردیں گے ۔سندھ پو لیس کے عدم تعاون کے حوا لے سے وزیر اعظم کو آگا ہ کروں گا اور سندھ حکو مت اور آئی جی سندھ سے بھی بات کی جا ئے گی ۔عابدشیر علی نے اس مو قع پر دعویٰ کیا کہ ملک کے انڈسٹریل ایریا میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ صفر ہے جبکہ شہری علاقوں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ماہ رمضان المبا ر ک میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ میں کمی کی کو شش کی جا ئے گی تاہم چوری والے علاقوں میں کمی تو نہیں البتہ وہاں پر لو ڈ شیڈنگ کے اوقات میں ردو بدل کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمے کے جن افسران اور اہلکا روں کے خلاف ہم کا رروائی کرتے ہیں وہ عدا لتوں سے حکم امتنا عی حاصل کر لیتے ہیں جس کی مثال گوجرا نوالہ میں ملک کے کر پٹ ترین ایکسئین کی ہے جس کو کرپشن پر معطل کیا گیا تو اس نے عدالت سے حکم امتنا عی حا صل کر لیا۔ہم تو انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرنا چا ہتے ہیں اگر ایسا ہو گا تو پھر کام کس طرح کرسکیں گے اسی طرح کشمور کا ایک لا ئن مین کروڑ پتی بن گیا ہے اس کے پاس لینڈ کروزر بھی ہے اور زمین بھی ہے اس حوا لے سے ایک ہفتے کے اندر میں اور خوا جہ آصف چیف جسٹس آف پا کستان سے ملا قات کریں گے اور اس حوا لے سے ان سے تعاون کی اپیل بھی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک کیے جا نے والے اقدا ما ت کی بد ولت ریکوری میں اضا فہ ہوا ہے اورلائن لا سز میں بھی کمی واقع ہو ئی ہے ۔عابدشیرعلی نے کہاکہ ہم جو آپریشن کر رہے وہ بھی ضرب عضب کی طرح ہے ہم نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے کسی صو بے کے خلاف کبھی کو ئی بات نہیں کی ہے ۔اگر ہما را آپریشن کا میاب ہوا تو ملک کی معیشت بھی بہتر ہو سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے خلاف کا رروائی کرتے ہیں تو وہ یونین ما فیا کا سہارا لے کر اسے ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔مو جودہ میٹر ریڈرز کرپٹ ہیں ہم جلد خواتین کویہ ذمہ داری سونپیں گے ۔سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
}سکھر،بزرگ شخص کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج
ج*سکھر،سول اسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف
رہنما پیپلز پارٹی میر عبدالرحمن کی سابق گورنر کے پی کے میر عبدالرحمن مینگل کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں ..
سکھر،سول ہسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف ، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
سکھر، سمیجو برادری کے مرد وخواتین کا قتل اور حملے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب پر ..
سکھر کے معمر شخص علی نواز کوری کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج
الیکٹرک کی گھریلو اشیاء بیچنے والی کمپنیوں نے صارفین کو وارنٹی کارڈ کے نام پر دھوکہ دینا شروع کردیا ..
سکھر ہائی کورٹ بار کی جانب سے ججز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
سکھر کسٹم حکام کی کارروائی ، کروڑوں روپے کی چھالیہ بر آمد
بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر ارسلان شیخ کی اہلیہ کا سکھر بلڈ بینک میں قائم تھلیسیما سینٹر سمیت مختلف شعبہ ..
مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے رہائشی ریلوئے پولیس اہلکار زاہد ..
صحافی شہید جان محمد مہر قتل کیس کی سماعت 24اپریل تک ملتوی
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
اے این ایف کی انسداد منشیات کارروائیاں ، 60 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
فیض آباد دھرنا لاہور سے شروع ہوا ،تمام ایجنسیوں کی متفقہ رائے تھی لاہور میں روکا تو ہلاکتیں ہونگی‘ رانا ثنا اللہ
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی
-
’اسلام آباد کا کوئی پرسانِ حال نہیں‘ چیف جسٹس عامر فاروق کا اظہار برہمی
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ