وزیر اعظم نوازشریف ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘پاک فوج دہشتگردی کے خاتمہ میں مصروف ہے‘ سندھ کیلئے موٹر وے ،کراچی میں گرین لائین بس سروس اور کے 4کے منصوبے وفاقی حکومت کے تحفے ہیں

مسلم لیگ(ن) لائرزونگ سندھ کے نو منتخب صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ کی ٹیلیفونک بات چیت

منگل 9 جون 2015 17:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن) لائرزونگ سندھ کے نو منتخب صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں،پاک فوج قومی امنگوں کے مطابق دہشتگردی کا خاتمہ کرنے میں مصروف ہے،سندھ کیلئے موٹر وے ،کراچی میں گرین لائین بس سروس اور کے 4کے منصوبے وفاقی حکومت کے تحفے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنما اور سیکریٹری اطلاعات و نشریات دلاورخان سے ٹیلی فون پر گفتگوپر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا غلام مصطفی ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت معاشی ترقی ،بیروزگاری کے خاتمے،دہشتگردی سے نجات اور لوڈ شیڈنگ کا قلع قمع کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور کرپشن نے ملکی اداروں کو تباہ اور قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے موجودہ حکومت میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں بہتری کی جانب گامزن ہے پاک چائینہ اقتصادی راہداری ملک کیلئے معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی جس سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور غربت کا خاتمہ ہو گا اس موقع پر غلام مصطفی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ لائر زفورم کسی بھی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتی ہے سندھ میں لائرز فوم کو مضبوط بنانے کیلئے بھر پور جدوجہد کروں گا اور مسلم لیگ (ن) کو سندھ کی سطح پر بہتر انداز سے فعال کر کے قائد محترم کے بازو مضبوط کریں گے انھوں نے کہا کہ مجھ میری مرکزی قیادت نے جو اعتماد کیا ہے اس کا عملی طور پر تنظیمی ڈھاننچے کو بہتر بنا کر ثبوت دوں گا اس موقع پردلاورخان،سردار شہزاد آصی،بدررفیق قریشی،لالا بشیر بھٹو،دیگر ساتھیوں نے لائرز ونگ سندھ کے نو منتخب صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ کو نئی زمہ داریاں ملنے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ سندھ میں لائرز ونگ کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں