سکھر،کیر تھر کینال میں پڑنے والا شگاف پر کرلیا گیا

منگل 23 جون 2015 13:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) سکھرکے قریب کیرتھر کینال میں پڑنے والا شگاف پر کرلیا گیا ہے ۔ محکمہ آب پاشی کے ذرائع نے بتایا کہ کیرتھر کینال میں آرائیں اور لکھی غلام شاہ کے درمیان منگل کی صبح سویرے50فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔

(جاری ہے)

شگاف کی وجہ سے نہر سے ملحقہ اراضی زیرآب آگئی جس کے بعد کیرتھرکینال میں پانی کی فراہمی نصف کردی گئی ۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد شگاف پر کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں