پاک فوج نے سندھ میں گرمی کی شدید لہر سے نمٹنے اور گرمی اور لو سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کر دئیے

منگل 23 جون 2015 22:49

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء ) پاک فوج پنو عاقل گیریژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پورے ملک اور خاص طور پر سندھ میں جاری گرمی کی شدید لہر سے نمٹنے اور گرمی اور لو سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کئے گئے ہیں جو 25 جون تک کام کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کے بی ایچ یو سلطانپور، دادلوء اور حسین بیلی کے علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کئے گئے ہیں، جبکہ خیرپور ضلع میں بی ایچ یو ابھڑی، گھوٹکی ضلع کی بی ایچ یو زقادرپوراور تاج رک میں سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح لاڑکانہ ڈویژن کی مختلف بی ایچ یوز میں بھی ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں گرمی سے متاثر افراد کو علاج کی مفت سہولیات دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں