سکھر ‘رمضان آرڈنیس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی

ہوٹلوں پر چھاپے ‘دوکانداروں اور ہوٹل مالکان پر 6ہزار 9 سو روپے کے جرمانے عائد

منگل 30 جون 2015 21:18

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مختیار کار روہڑی کے رمضان آرڈنیس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوٹلوں پر چھاپے دوکانداروں اور ہوٹل مالکان پر چھ ہزار نو سات سو روپے کے جرمانے عائد کیے تفصیلات کے مطابق مختیار کار روہڑی اطہر حسین میمن نے روہڑی شاہی بازار میں رمضان آرڈنیس کی خلاف ورزی کرکے ہوٹل کھلا رکھنے والے ابرار خلجی پر 500 روپے سگریٹ کیبن والے غلام علی شیخ پر 500 روپے جبکہ علی محمد مہر کے ہوٹل پر 500 روپے جبکہ سرعام پکوڑے بیچنے والے سہیل احمد پر 300 روپے کے جرمانے لگا ئے سبزی مارکیٹ شاہی بازار کا دورہ کرکے ریڑھیوں اور دوکانوں پر نرخ نامہ چیک کیے اور خریداروں سے نرخ معلوم کیے مختیار کار روہڑی اطہر حسین میمن نے پٹنی تھانے کی حدود اروڑ میں رمضان آرڈنیس کی خلاف ورزی کرنے پر شفیع محمد بانگو کے ہوٹل پر چھا پہ مارکر 4000 روپے،مجاہد مرغی فروش ، بابر دیہی والے اور تنویر کریانہ اسٹور پر نرخنامہ نہ ہونے پر 300-300 روپے کے جرمانے لگاے مختیار کار روہڑی اطہر حسین میمن نے بتایا کہ سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کی شکایت پر مختلف ہوٹلوں اور دوکانداروں سے ٹوٹل چھ ہزار سات سو روپے کے جرمانے وصول کیے ہیں سرکاری نرخوں اور رمضان آرڈنیس پر عملدر آمد کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا دوسری جانب ایس ایچ او جھانگڑسو تھانہ ثنا اﷲ کھو نھارو نے علی واہن میں رمضان آرڈنیس کی خلاف ورزی کرنے پر سرعام چلنے والے ہوٹل پر چھاپہ مارکر ہوٹل چلانے والے رانا مہتاب کوہوٹل پر رکھے سبزی گوشت کے پتیلوں سمیت حراست میں لے لیا جبکہ ہوٹل مالک آفتاب فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں