سکھر،دریا ئے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضا فہ

گذشتہ چو بیس گھنٹوں میں گڈو کے مقام پر دس ہزار کیو سک کا اضا فہ

ہفتہ 11 جولائی 2015 20:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) دریا ئے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضا فہ ہور ہا ہے اور گذشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران دریا ئے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر دس ہزار کیو سک کا اضا فہ ہوا ہے جس سے پا نی کی سطح مزید بلند ہو گئی ہے محکمہ ایریگشن کے ذرائع کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج کے مقام پر نچلے درجے کی سیلا بی صورتحا ل پیدا ہو گی گڈو بیراج پر پا نی کی آمد ایک لا کھ با نوے ہزار اور اخراج ایک لا کھ پچپن ہزار کیو سک جبکہ سکھر بیراج پر پا نی کی آمد ایک لا کھ اٹھا ئیس ہزار اور اخراج با ھتر ہزار کیو سک اسی طرح کو ٹری بیراج کے مقام پر پا نی کی آمد ستا ون ہزار اور اخراج سترہ ہزار کیو سک ریکا رڈ کیا گیا دریا ئے سندھ میں پانی سکی سطح میں اضا فے کے ساتھ پا نی اب کچے کی طرف بڑھنے لگا ہے ۔

`

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں