سکھر،شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جانیوالے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر بسٹر (اسٹاپر ) ناکارہ

کھلے عام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ، ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہونے کے باوجود شہرکو ٹریفک جام مسائل سے نجات نہ مل سکی ، شہریوں و تاجر وں کا مطالبہ

جمعرات 16 جولائی 2015 22:28

سکھر ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) )شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر بسٹر (اسٹاپر ) ناکارہ ،کھلے عام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ، ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہونے کے باوجود شہرکو ٹریفک جام مسائل سے نجات نہ مل سکی ، انتظامیہ فوری طور پر ٹائر بسٹر ( اسٹاپر ) کی مرمت و دیکھ بھال پر توجہ دیں ، شہریوں و تاجر وں کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر سکھر میں ٹریفک جام کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ و ٹریفک پولیس کی جانب سے نت نئے طریقے اختیار کئے جاتے ہیں تاکہ ٹریفک جام کے مسائل سے نجات مل سکے لیکن ان تجربوں و طریقہ کار کا سکوئی فائدہ نہ ہو سکاشہری انتظامیہ سے زیادہ چالاک بن گئے اور انہوں نے انتظامیہ اور ٹریفک قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیوں پر عبور حاصل کر لیا انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں گھنٹہ گھر چاڑی ، فرئیر روڈ ، ایوب گیٹ ، سول اسپتاک روڈ ، حسینی روڈ و دیگر علاقوں میں لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر بسٹر (اسٹاپر ) لگا کرون وے اور نو انٹری کی خلاف ورزی کو کنٹرول کرنے کی ایک کوشش کی جسے شہریوں اور تاجروں کی جانب سے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا گیا تاہم چند ماہ گذرنے کے بعد ہی ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدارآمد نہ کرانے اور نامناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث آج شہر کے تمام ٹائر بسٹر ( اسٹاپر ) مکمل طور پر ناکارہو خراب ہو چکے ہیں شہریوں اور تاجروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انتظامیہ نے کام تو اچھا کیا تھا لیکن ٹائر بسٹر ( اسٹاپر ) کی دیکھ بھال نہ کر سکی جس کی وجہ سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک قوانین سمیت قوانین پر عملدارآمد کرانے کے لئے لگائے جانے والے سامان کی حفاظت اور دیکھ بھال کو یقینی بناتے ہوئے قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں