وزیر اعلیٰ سندھ نے غریب اور مستحق افراد میں راشن بیگ اور عید گفٹ تقسیم کئے

پیر 20 جولائی 2015 14:05

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکٹ ہاؤس خیرپور میں منعقدہ ایک تقریب میں غریب اور مستحق مرد و خواتین میں راشن بیگ اور عید گفٹ تقسیم کئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے 100 غریب اور مستحق خواتین اور مردوں میں 100 راشن بیگ اور عید کے کپڑے تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان اور باصلاحیت ہیں، انہوں نے پورے پاکستان میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے طویل المعیاد پالیسی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے کراچی سمیت تمام اضلاع میں ماحول بہتر ہوا ہے، سندھ کے تمام اضلاع میں محنتی پولیس آفیسر مقرر کرکے ان کو فری ہینڈ دیا ہے اور ان کو ڈاکو مافیا کے خاتمے کیلئے بھی ٹاسک سونپا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے پریس کلب خیرپور کے صدر خان محمد سے ان کے بھانجے اور پرسنل سیکرٹری مظہر علی خان سے ان کے چچا زاد بھائی امان اللہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی خوانی کی۔

مزید براں وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات دیئے۔ اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈی آئی جی سکھر رینج کامران افضل، ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی، ایس ایس پی خیرپور ساجد کھوکھر، پولیٹیکل سیکریٹری لال بخش منگی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں