لیہ اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث 120 سے زیادہ بستیاں زیر آب آگئیں

بدھ 22 جولائی 2015 14:49

سکھر ۔ 22 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) سکھر بیراج اور لیہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کے نتیجہ میں 120 سے زیادہ بستیاں زیر آب آگئی ہیں پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں طوفانی بارشوں کے بعد پانی کا دباؤ کم کرنے کے لئے سیم نالوں میں شگاف ڈال کر سیلابی پانی دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا ہے جس کے باعث راجن پور کے 50 سے زیادہ دیہات زیر آب آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مظفر گڑھ میں دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر 4لاکھ 62 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے ‘ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ کے مقام پر شدید طغیانی سے چوک اترا ‘ جکڑا جام اور شیرو کی درجنوں بستیاں زیر آب آگئی ہیں اور سینکڑون افراد گھروں میں پھنس گئے ہیں امدادی ٹیموں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے سکھر بیراج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرلی گئی ہے لیہ کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجہ کا سیلاب ہے سیلابی ریلے کے نتیجہ میں 120 دیہاتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے گڈو بیراج میں پانی میں اضافے کے بعد کچے کے متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں