ملک بھر میں آنے والے سیلاب نے گلگت بلتستان کے 5اضلاع ‘جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ تباہی پھیلا دی
بدھ 22 جولائی 2015 15:54
لیہ/ سکردو/ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) ملک بھر میں جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ تندوتیز اوربے رحم موجیں سینکڑوں گھروں، سڑکوں اور رابطہ پلوں کو بہا کر لے گئی ہیں۔گلگت بلتستان میں مکئی اور چارے کی فصلیں مکمل برباد ہو گئی ہیں۔ اسی طرح خوبانی، چیری اور بادام کے باغات اجڑ گئے ہیں۔
طوفانی لہروں نے سب کچھ ملیا میٹ کر کے رکھ دیا ہے۔ گلگت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے رابطہ پل بہہ جانے کے بعدبیسیوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا ہے۔ سینکڑوں ایکڑ رقبے پر خوبانی اور سیب کے باغات تباہ ہوگئے ہیں۔ وادی شگر کے گاوٴں وزیرپور میں گلیشیئر سے بنی جھیل ٹوٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔(جاری ہے)
گلگت سکردو روڈ بھی سیلابی ریلے کی زد میں آگئی۔
چترال میں دروش ، گرم چشمہ ، کوراغ ، بونی اور مستوج میں گرے ہوئے گھر عمارتیں ، تباہی اور بربادی کی داستان سنا رہی ہیں ، دیامر ، ہنزہ نگر میں بھی سڑکیں شدید متاثر ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان متاثرین کی امداد کے لیے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی موٹر بوٹس کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ لیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ نے مزید سیکڑوں آبادیوں کو لپیٹ میں لے لیاہے۔چشمہ سے سکھر تک دریائے سندھ کے قریبی سیکڑوں دیہات زیر آب اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں دریا برد ہو چکی ہیں۔ لیہ کے ڈیڑھ سو سکولوں میں ہر طرف سیلابی پانی نظر آ رہا ہے۔ ضلع مظفر گڑھ میں علی پور اور کوٹ ادو کے مزید ستر دیہات میں پانی داخل ہو چکا ہے جبکہ مزید ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو چکی ہیں ، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ کندیاں میں دریائے سندھ میں طغیانی سے علووالی کے قریب زیر تعمیر بند ٹھاٹھیں مارتے ہوئے پانی میں بہہ گیا۔سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اروڑ یونیورسٹی سکھر میں 2روزہ بین الاقوامی كانفرنس 25 اپریل سے شروع ہوگی
پسماندہ علاقوں کے غریب طلباء کو سکالرشپس فراہم کر رہے ہیں، رواں سال جامعہ نے 2000 طلباء کو سکالرشپس ..
شہری تنظیم اور فیڈرک نعمان فائونڈیشن کے جانب سے خواجہ سراؤں کے حقوق کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
مغویوں کی بازیابی کیلئے گدپور کچے میں پولیس آپریشن جاری ،ڈاکوؤں کے متعدد کمین گاہیں و محفوظ ٹھکانے ..
گوٹھ بکھو مہر میں جتوئی اور مہر برادری کے درمیان زمین پر تنازع پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
کئی سال گذرنے کے بعد بھی مسافر ٹرینوں کی حالت زار بہتر نہ بنائی جا سکی
oسکھر، خواجہ سرائوں کے حقوق کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
s مغویاں کی بازیابی کیلئے گدپور کچے میں پولیس آپریشن جاری
ضلع سکھر ، خیرپور میں انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے شروع ہوگی
خیرپور میں اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد
سکھر پولیس کا کچے میں آپریشن ، ڈاکؤں کے محفوظ ٹھکانے تباہ
سکھر،محکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس (ڈی آئی یو )کیمپ سکرنڈ کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، 20لیٹر ..
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی