گورنمنٹ ایلیمنٹر ی کالج برائے طالبات کی جانب سے طالبات میں اسکالر شپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب

بدھ 22 جولائی 2015 16:09

سکھر ۔22جولائی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)گورنمنٹ ایلیمنٹر ی کالج برائے طالبات کی جانب سے ایسوسی ایٹ ڈگری برائے ایجوکیشن (ADE )میں دوسالہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے والی طالبات میں اسکالر شپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ سندھ غلام اصغر میمن تھے ۔

تقریب میں پرنسپل کالج ساجدہ بگٹی ، پرنسپل ایلیمنٹری کالج برائے طلبہ محمد زمان گوپانگ اور دیگر نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام اصغر میمن نے کہا کہ اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے سے طالبات میں مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہوگا ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن سے بہتر ٹیچنگ کوفروغ حاصل ہوگا کیونکہ اب اساتذہ کی بھرتی کے لیے یہ ڈگری جلد لازمی قرار دی جائے گی 2018 کے بعد اس ڈگری کو حاصل کرنے والے ہی استاد کی نوکری کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ افراد ہی استاد کے روپ میں معاشرے کے ہونہاروں کو بہترین شاگرد بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایلیمنٹری کالج کی ترقی اور ادارے کی عمارت میں سہولیات پر خصوصی توجہ دے کر مسائل حل کرے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں غلام اصغر میمن، ساجدہ بگٹی اور محمد زمان گوپانگ نے 19 طالبات میں فی کس 20 ،20 ہزار روپے کے اسکالر شپ چیک تقسیم کئے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں