سیپکو کا بجلی بند رکھنے کا اعلان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 24 جولائی 2015 20:07

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) سیپکو کی جانب سے 25جولائی سے30جولائی تک مختلف گرڈ اسٹیشنز میں مرمتی کام کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سیپکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 25 جولائی کو صبح 08بجے سے دوپہر02 بجے تک 66کے وی گرڈ اسٹیشن رسول آباد میں مرمتی کام کے باعث 11 کے وی فیڈر سیٹھارجہ،اکری ہنگورجا اورگڈیجی فیڈرس کے علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

اسی دن 66کے وی گرڈ اسٹیشن میر واہ سے ملحقہ11 کے وی فیڈر، سٹی، آگزلری، بوزدار، ظفرآباد اور نیو اکری کے فیڈرز بند رہیں گے۔26 جولائی 2015کو صبح 07بجے سے دوپہر01 بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن خیرپور میں مرمتی کام کے باعث11 کے وی فیڈر ناریجہ،ریڈیو پاکستان،ٹنڈو مستی، سول ہسپتال،شاہ لدھانی، شاہی بازار، شاہ حسین، شاہ عبدلطیف یونیورسٹی، ہاسپٹل روڈ، خاکی شاہ پل،پنجھٹی،درگاہ رامپوری،لونگ فقیر، یونیورسٹی، الرا اور لقمان فیڈرز کے علاقوں کی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

27 جولائی 2015کو صبح 08 بجے سے 02 بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن شاہ لدھانی سے ملحقہ 11 کے وی فیڈر شاہ لدھانی ،نیو تنیا پل، ٹھیڑی ، گاڑھی موری سٹی، اورنیو فیض آباد فیڈرز کے علاقوں کی بجلی معطل رہے گی۔ اسی طرح 28جولائی 2015کو صبح 08 بجے سے دوپہر 02 بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن پیر جو گوٹھ میں مرمتی کام کے باعث اس سے ملحقہ 11کے وی فیڈرس احمد پور ،پریالو سٹی، کی ٹی پاگارو، ہادل شاہ فیڈرز کے علاقوں کی بجلی معطل رہے گی۔جبکہ 30جولائی 2015کو صبح 08 بجے سے دوپہر 02 بجے تک 66کے وی گرڈ اسٹیشن نارا-IIمیں مرمتی کام کے باعث 11 کے وی تجل فیڈر میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں