ناصر شاہ کے وزیر بننے سے سکھر کے مسائل حل ہونگے،عبدالرحمان ابڑو

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 24 جولائی 2015 20:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) ابڑو ویلفیئر ایسوسی ایشن نیویارڈ کے صدر، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالرحمن ابڑو نے کہا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی سید ناصر حسین شاہ کا صوبائی کابینہ میں شامل ہونے سے ضلع سکھر کے دیرینہ بنیادی مسائل کے حل ہونے میں مدد ملے گی۔ ابڑو ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ بلدیات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برادری سے تعلق رکھنے والے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبدالقیوم ابڑو، محمد منیر، حبدار ابڑو، پریل ابڑو، میر محمد ابڑو، عبدالستار، عبدالوہاب و دیگر بھی موجود تھے۔ عبدالرحمن ابڑو کا کہنا تھا کہ سید ناصر حسین شاہ نے سابق ضلع ناظم کے دور میں سکھر کے بنیادی مسائل حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے کیونکہ وہ ضلع سکھر، روہڑی کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور اب امید کرتے ہیں کہ وہ صوبائی وزیر بننے کے بعد صوبے کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع سکھر کے بنیادی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لیکر انہیں حل کرائیں گے تاکہ برسوں سے مسائل کی دلدل میں پھنسے سکھر کی عوام کے مسائل میں کچھ کمی آسکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں