سکھرموٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن کی تیاریاں

پیر 27 جولائی 2015 13:14

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) سکھرموٹر ورکس ایسوسی ایشن کی الیکشن کمیٹی (برائے انتخابات ) کے چیئرمین محمد لطیف مغل نے کہا ہے کہ سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کو صاف و شفاف قانونی طریقہ کار سے منعقد کرانے والے عمل کو دیکھ کر کرپشن میں ملوث سابق عہدے داروں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور وہ انتخابات کو ملتوی کرانے کیلئے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں سکھر موٹر ورکس ایسوسی کے سالانہ انتخابات کا عمل جاری ہے اور انتخابات پانے مقررہ وقت پرہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر موٹر ورکس ایسو سی ایشن کے قائم مقام صدر حاجی لیاقت راجپوت کے زیر صدارت انتخابی تیاریوں کے حوالے سے منعقد ایک اجلاس سے کیا اجلاس میں سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن سپریم کونسل کے اراکین محمد سلیم مغل ، دلدار ، استاد محمد حسین مغل ، معشوق علی ، مقصود راجپوت و دیگر نگراں عہدے داران موجود تھے اجلاس میں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین (برائے انتخابات ) محمد لطیف مغل و دیگر نے سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے مذکورہ عہدے داروں کو آگاہی دی اور بتایا کہ صاف و شفاف طریقہ کار سے انتخابات منعقد کرانے سے محنت کش مستری بھائیوں میں جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے اور ابتک 17پینل نے فارمز نامزدگی وصول کر لئے ہیں اور انتخابات کو قانونی طریقہ کار سے چلانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ، غیر سرکاری افسران ، تاجر تنظیموں کے رہنماؤں سمیت میڈیا سے وابستہ عہدے داروں کو انتخابات کے دوران شرکت اور نمائندگان مقرر کرنے کے حوالے سے درخواست روانہ کر دی گئی ہے تاکہ انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کی بدنظمی کے واقعات پیش نہ آئیں اور انتخابات مکمل طور پر پر امن طریقہ کار سے پائیہ تکمیل تک پہنچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں