علامہ علی شیر حیدری کی شہادت ایک سازش ہے، سید سکندر شاہ

پیر 17 اگست 2009 16:26

ٹنڈو الہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست ۔2009ء) علامہ علی شیر حیدری کی شہادت ایک سازش ہے۔ روایتی زمینی تکرار بتاکر حکومت بری الزمہ نہیں ہوسکتی۔ جاگیرانی خاندان کو اس سازش میں استعمال کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے رہنماء سید سکندر شاہ نے ٹنڈو الہ یار میں ایک احتجاجی ریلی اور پریس کلب پر ایک دھرنے کے موقع پر خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد نقوی اور حکومتی عناصر کے روابط اب ظاہر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ گوجر خان میں عیسائی برادری کے گھر جلانے، میاں چنوں میں بم دھماکہ اور مدرسہ میں دھماکے کا شوشہ اور جماعت اہلسنت کے کارکنان کی گرفتاریاں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی مذموم منصوبہ بندی ہے لیکن قائدین اہلسنت فیصلہ کرچکے ہیں کہ ہر حال میں امن برقرار رکھنا ہے۔ شہادتیں قربانیاں برداشت کرنی ہیں لیکن ملک پاکستان میں امن برقرار رکھنا ہے۔ بعد از مظاہرین نے شہر کی تمام مارکیٹوں، کاروباری مراکز کو بند کرادیا۔ جس کے سبب شہر میں کاروبار بند رہا اور شہر میں سناٹا چھایا رہا۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں