کراچی، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی روکنے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں،سکندرشاہ

جمعرات 26 دسمبر 2013 17:12

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26دسمبر 2013ء) متحدہ دینی محاذ کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں مختلف برادریوں کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ایم ڈی ایم کا ساتھ نہ دینے والوں کو احساس ہوگیا ہے کہ انہوں نے غلطی کی عام انتخابات میں عوام سے ووٹ لیکر سیاسی مسافر شہریوں کو الوداع کئے بغیر رخصت ہو گئے شہریوں کی زندگی اجیرن بنی رہی شہریوں کا کوئی پرسان حال نہ بنا عوام کے ساتھ جینے مرنے کا وعدہ کیا تھا اپنے اس وعدے کو نبھائیں گے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے اپنے شہر کو ترقی یافتہ بنانا ہمارا خواب ہے اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرینگے بلدیاتی انتخابات کیلئے جس انداز میں لوگ قریب آرہے ہیں محسوس ہو رہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی یقینی ہے اہلسنت امیدواروں نے فارم نامزدگی حاصل کر لئے ہیں حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں لیکن لسانیت کا فروغ ہمارا منشور نہیں ہے اس لیے خاموش ہیں البتہ نئی حلقہ بندیوں سے ووٹرز کو پریشانی بہت زیادہ ہوگی ووٹرزکی سہولیات کا بھی خیال رکھاجانا چاہیئے 27دسمبر کو صوبائی اور28-29دسمبر کو وفاقی تعطیل ہے جس سے امیدواروں کو فارم بھروانے میں دشواری ہو گی لہذا متعلقہ محکمے بند نہ کئے جائیں امیدواروں کو بلدیہ ،بینک ،واپڈااور گیس کے محکموں سے کلئیرنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے ہیں حکومت امیدواروں کی مشکلات کو نظر انداز نہ کرے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے امکانات نظر آرہے ہیں تاہم دھاندلی روکنے کی بھی حکمت عملی بنائیں گے 3دن بعد رزلٹ کے آنے پر بھی تشویش ہے تاہم اس کا بھی سدباب پولنگ پر کریں گے اور کسی کورزلٹ تبدیل کرنے کی جرأت نہ ہوگی اتحاد اور اتفاق کا وقت ہے قوم کو تقسیم کرنانہیں چاہتے مصر میں اخوان المسلمون پر پابندی سراسر زیادتی ہے اسلام پسندوں کے ساتھ دنیا بھر میں امتیازی سلوک برتا جارہا ہے دنیا بھر کے جمہوریت کے چیمپئین اس زیادتی پر خاموش کیوں ہیں پابندیوں سے اہل حق کو دبایا نہیں جاسکتا اس موقع پرمولانا علی محمد کمبوہ، مولانا اصغر تھیبو، مولانا عمران فتح ،مولانا عبدالرزاق بلوچ ،مولانا عمیر انور، مفتی کریم اللہ انقلابی ،مفتی حامد جیلانی ،مولانا کاشف حنفی اوردیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں