بلدیاتی انتخابات کا التواء کروا کر محلوں میں بیٹھے سازشی عناصر کامیاب ہو گئے،سکندرشاہ

پیر 30 دسمبر 2013 17:39

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30دسمبر 2013ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا التواء کروا کر محلوں میں بیٹھے سازشی عناصر کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

وڑیرے ،جاگیردار ،سرمایہ دار اور اراکین اسمبلی عام آدمی کو اختیارات دینے پر رضا مند نہیں ہیں جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں بلدیاتی انتخابات کے بغیر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا نئی قیادت کا فقدان بھی برقرار رہے گا فارم بھرنے والے امیدوار کشمکش کا شکار ہیں ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد 18جنوری کو انتخابی عمل ممکن نہیں رہا کروڑوں روپے فیس کی مد میں حکومت نے وصول کئے ہیں امیدواروں کو وہ رقم واپس کی جائے نئی حلقہ بندیوں کے بعد صف بندیاں بھی نئی ہوں گی لہذا امیدوار بھی نئے سامنے آئیں گے اس لئے امیدواروں کی فیس انہیں واپس کی جائے پہلے کہا تھا ن لیگ کی حکومت مدرسہ تعلیم القرآن کے سامنے سے جلوس نہ گزارنے دے لیکن حکومت نے ہماری نہ سنی اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ہم مظلوم ہیں مظلوم کی دعا عرش ہلا دیتی ہے ن لیگ کی حکومت بھی ہل گئی ہے 2014میں مڈٹرم الیکشن کامطالبہ زور پکڑ سکتا ہے اہلسنت شہدا ء کا خون رنگ لائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں