سندھ حکومت ٹنڈوالہیار ضلع کی حالت زار کا نوٹس لے، متحدہ دینی محاذ

گندا پانی جمع ہونے سے خواتین اور بچے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں ،محمد سکندر شاہ ،مفتی کریم اللہ

ہفتہ 14 جون 2014 19:00

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) ٹنڈوالہیار میں لگے گندگی کے ڈھیروں اور گلیوں و سڑکوں پر جمع گندے پانی کے خلاف میرواہ روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ ، مفتی کریم اللہ انقلابی، مولانا عمران فتح ،حاجی کریم بخش بلوچ ،علامہ علی محمد کمبوہ ،حاجی غلام علی لونڈ،مولانا اصغرتھیبو،مولانا کاشف حنفی ،کلیم اللہ قائم خانی، حاجی ذیشان قائم خانی ودیگر رہنما ؤں نے کہا کہ ٹنڈوالہیار شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے شہر میں لگے گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے سندھ حکومت ٹنڈوالہیار ضلع کی حالت زار کا نوٹس لے ضلع کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کیا جارہا ہے گندا پانی جمع ہونے سے خواتین اور بچے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں رہنا بھی دشوار ہے بچے ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں ٹی ایم او ٹنڈوالہیار کی کارکردگی مایوس کن ہے ٹی ایم او ٹنڈوالہیار کو برطرف کر کے کسی اہل فرد کو یہ ذمہ داری سونپی جائے رہنماؤ ں نے مزید کہا کہ ملک میں اہلسنتکی اکثریتی آبادی ہے لہذا غیر ذمہ دارانہ حکومت سے عوام اہلسنت سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے جانتے ہیں ملک میں مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ ہورہا ہے کسی کے نہیں پر آئین اور قانون کے ساتھ ہیں الیکشن میں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی na89-pp78-ps-128سمیت ملک بھر کے کئی مقامات پر ہمیں نتائج تبدیل کر کے ہمیں ہروایا گیا ہمیں انصاف فراہم کر کے ہمیں ہمارا حق دیا جائے اور شہریوں کے مسائل حل کئے جائیں اب مزید انتظار نہیں کریں گے ہمارے پاس دیگر آپشن بھی موجود ہیں لہذا ہماری باتوں کو سنجیدگی سے لیا جائے لندن میں بیٹج کر ملک مستقبل کے فیصلے کرنا افسوسناک ہے جو پاکستان میں بیٹھ کر فیصلے نہیں کر سکتے وہ ملک اور قوم کی تقدیر بھی نہیں بدل سکتے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں