ٹنڈوالہ یار،عدالتی حکم پر پولیس زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ ،4خواتین ،4بچوں سمیت 12افراد بازیاب

پیر 7 جولائی 2014 18:41

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء ) عدالت کے حکم پر بی سیکشن پولیس نے گوٹھ پیربخش میں مقامی ذمیندار امیر حسین اور بلاول قاضی کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مارکر وہاں قید 4خواتین ،4بچوں سمیت 12افراد کو بازیاب کر واکر مقامی عدالت میں پیش کر دیا جہاں عدالت نے ان کو آزادانہ ذندگی گذارنے کی اجازت دے دی بازیاب ہونے والے افراد نے عدالت کے باہر میڈیا کو بتایا کہ 40سالہ چیتن کولہی کو مذکورہ زمیندار نے غائب کر دیا ہے اس کو بھی پولیس بازیاب کر وائے لواحقین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے والے دھرم شی کولہی نے سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار کو ایک درخواست د ی کہ اس کے خاندان کے افراد کو گوٹھ پیر بخش کے زمیندار امیر حسن قاضی ،اور بلاول قاضی نے کولہی برادری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو اپنی مبینہ نجی جیل میں قید کیا ہو اہے اس درخواست پر سیشن کورٹ نے ٹنڈوالہ یار بی سیکشن پولیس کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ وہ مذکورہ افراد کو بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کریں جس کے بعد بی سیکشن پولیس کے ایس ایچ او مظہر مہدی نے پولیس نفری کے ہمراہ گوٹھ پیر بخش میں قائم زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر وہاں کئی عرصے سے قید ارجن کولہی ،ہنگو کولہی ،شریمتی دھرمی ،شریمتی شمی کولہی ،رمیش ،چندر،،رام جی ،دادو کولہی سمیت دیگر افراد کو بازیاب کر واکر سیشن کورٹ کی عدالت میں پیش کر دیا جہاں عدالت نے ان کو آزادانی ذندگی گزارنے کی اجازت دے دی دوسری جانب بازیاب ہونے والے افراد نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ زمیندار نے ایک شخص چین کولہی کا غائب کر دیا ہے اور پولیس اس کو بھی بازیاب کروائے رابطہ کرنے پر ایس ایچ ا ونے میڈیا کو بتایا کہ سیشن کورٹ کے حکم پر کرائی کی گئی تھی اور زمیندار فرار ہو گے جن کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا ان کاکہنا تھا کہ کوئی بھی شخص اب قید نہیں ہے اور لواحقین کا الزام بے بیناد ہیں جتنے بھی بندے ہیں ان کو بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں