یوم وفات سیدہ عائشہ صدیقہ ‘پرمرکز اہلسنت ٹنڈوالہیار میں پر وقار تقریب کا انعقاد

بدھ 16 جولائی 2014 13:36

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) 17 رمضان المبارک یوم وفات سیدہ عائشہ صدیقہ ‘پرمرکز اہلسنت ٹنڈوالہیار میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ ‘ حضور اکرم ‘ کی زوجہ اور سیدنا ابوبکرصدیق ‘ کی صاحبزادی تھیں حضرت عائشہ صدیقہ ‘ نے خواتین میں سب سے زیادہ روایات امت تک پہنچائیں بڑے بڑے صحابہ کرام‘ ماں عائشہ صدیقہ ‘ سے بڑے بڑے علمی مسائل معلوم کیا کرتے تھے منافقین نے حضرت مریم  پر الزام لگایا تو اللہ رب العزت نے بچے سے گواہی دلا کر حضرت مریم  پر لگنے والے الزام کی تردید کی لیکن جب ماں عائشہ صدیقہ ‘ پر منافقین نے بہتان لگایا تو اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں سورة النور اتار کر حضرت عائشہ صدیقہ ‘ پر لگنے والے الزام کی خود صفائی پیش کی اور فرمایا کہ عائشہ ‘ پر لگنے والا بہتان بہتان عظیم ہے حضور اکرم ‘ نے اپنا آخری وقت حضرت عائشہ صدیقہ ‘ کے گھر پر گزارا آج بھی روضہ رسول ‘ ماں عائشہ ‘ کا گھر ہے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران امریکی ڈرون حملوں کا ہونا افسوسناک امر ہے ڈرون حملوں کی وجہ سے پاکستان میں پہلے ہی نفرتوں میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے ڈرون حملے ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں انہیں ہر صورت روکا جائے آزاد اور خود مختار قوم ہیں آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتا قبول نہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر 18جولائی بروز جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا 14مئی 1948کو اسرائیل کے ناجائز وجود میں آنے سے قبل دنیا محفوظ تھی جب سے ناجائز اسرائیل وجود میں آیا دنیا میں بد امنی اورانتشار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ کہا تھا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج بھی ناجائز بچے کے باپ ہیں عالمی طاقتیں اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں خاموش کیوں ہیں غزہ میں مسلمانوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے اسرائیلی بمباری میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شہید ہو رہے ہیں غزہ کے مسلئے کو انسانیت کی بنیاد پر دیکھا جائے اس موقع پر مفتی کریم اللہ انقلابی،مولانا کاشف حنفی ، کلیم اللہ خان ، حاجی ذیشان قائم خانی ،حاجی کریم بخش بلوچ ،مولانا عبدالرحمٰن چاند،مولانا اصغرتھیبو، مولانا عمران فتح ،،مولانا عمیر انورودیگر بھی موجود تھے

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں