اسرائیل ناجائز بچہ ہے بات چیت کے لئے بیک ڈور چینل بھی بند کئے جائیں،سکندرشاہ

جمعہ 18 جولائی 2014 15:26

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) قائد اہلسنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا مساجدمیں اسرائیل کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی گئیں جبکہ متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ کی قیادت میں پریس کلب ٹنڈوالہیار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے مفتی عارف نقشبندی ،مولانا کاشف حنفی ، کلیم اللہ خان ، حاجی ذیشان قائم خانی ،حاجی کریم بخش بلوچ ،مولانا عبدالرحمٰن چاند،مولانا اصغرتھیبو، مولانا عمران فتح نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت میں امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں اندھی ہو گئی ہیں حکومت پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا تصور بھی نہ کرے بانی پاکستان قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ کہا تھا اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو آج بھی ناجائز بچے کے باپ ہیں اسرائیل سے بات چیت کے لئے بیک ڈور چینل بھی بند کئے جائیں ملک میں موجود کئی دانشور آج بھی اسرائیل کے خلاف زبان بند کئے بیٹھے ہیں ان کا نشانہ آج بھی مذہبی طبقات ہیں جس کی وجہ سے پوری قوم اضطراب میں مبتلا ہے قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کے بجائے متحد ہو کر اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے غزہ میں مسلمانوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے اسرائیلی بمباری میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شہید ہو رہے ہیں غزہ کے مسلئے کو انسانیت کی بنیاد پر دیکھا جائے اسرائیل انسانیت کادشمن ہے اپنے ناجائز وجود کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیل نے دنیا کاامن داؤ پر لگا دیا ہے اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے فلسطینی نہتے ہیں وہ جنگ نہیں کر رہے اس کے باوجود جنگ بندی کی خبریں چلا کر یہ تاثر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ جیسے فلسطینی دو بدوجنگ کر رہے ہیں 14مئی 1948کو اسرائیل کے ناجائز وجود میں آنے سے قبل دنیا محفوظ تھی جب سے ناجائز اسرائیل وجود میں آیا دنیا میں بد امنی اورانتشار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنڈی میں چہلم کا جلوس راجا بازار سے گزار کر دہشت گردوں کے حوصلے بڑھائے گئے جس کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ کے ساتھ راولپنڈی میں بھی اہلسنت علماء وکارکنان کی ٹارگٹ کلنگ شروع ہو گئی ہے گزشتہ شب پشاور میں ظاہر شاہ اور پنڈی میں محمد اسلم اور سیف اللہ کو ٹارگٹ کلرز نے شہید کیا ہے حکومت قاتلوں کو گرفتار کرے بصورت دیگر ملک بھر میں شدید احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں